MAQSOOD
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

MAQSOOD

Welcome to my forum
 
HomeHome  Latest imagesLatest images  SearchSearch  RegisterRegister  Log inLog in  

 

 Ramzan Mubarak main kayam

Go down 
AuthorMessage
Maqsood
Administrator
Administrator
Maqsood


Number of posts : 383
Location : KOREA
Registration date : 2008-04-10

Ramzan Mubarak main kayam Empty
PostSubject: Ramzan Mubarak main kayam   Ramzan Mubarak main kayam Icon_minitimeThu Aug 28, 2008 4:49 am



1 - ابوھریرہ رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ :

( رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان المبارک میں قیام کرنے کی رغبت دلایا کرتے اورانہيں پختہ عزم کے ساتھ قیام کا حکم دیا کرتے اورفرمایا کرتے تھے :

جس نے ایمان اوراجروثواب کی نیت سے رمضان المبارک میں قیام کیا اس کے پچھلے گناہ بخش دیے جاتے ہیں ۔

جب نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئي تو معاملہ اسی طرح چل رہا تھا ( یعنی بغیر جماعت تروایح ادا کی جاتی تھیں ) اورپھرابوبکررضي اللہ تعالی عنہ کی خلافت اورعمرفاروق رضي اللہ تعالی عنہ کی خلافت کے ابتدائي ایام میں بھی اسی طرح معاملہ چلتا رہا ۔

اورعمرو بن مرۃ جھنی رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہيں کہ قضاعہ قبیلہ کا ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر کہنے لگا : اے اللہ تعالی کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے یہ بتائيں کہ :

اگر میں لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ پڑھ لوں اوریہ گواہی دوں کہ اللہ تعالی کےعلاوہ کوئي معبود برحق نہيں اورآپ اللہ تعالی کے رسول ہیں ، اورپانج نمازوں کی ادائیگي کروں ، اوررمضان المبارک کے روزے رکھوں ، اور رمضان المبارک میں قیام اللیل کروں اورزکوۃ بھی ادا کروں تومجھے کیا ملے گا ؟

نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جسے اس حالت میں موت آئے وہ صدیقوں اورشھداء میں سے ہے ۔

لیلۃ القدر اوراس کی تحدید :

2 - رمضان المبارک کی راتوں میں سب سے بہتر اور افضل رات لیلۃ القدر ہے جس کےبارہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :

( جس نے بھی ایمان اوراجروثواب کی نیت سے لیلۃ القدر کا قیام کیا ( پھواسے لیلۃ القدر مل گئي ) تو اس پچھلے سارے گناہ معاف کردیے جاتے ہيں ) ۔

3 - لیلۃ القدر کے بارہ میں ایک قول یہ بھی ہے کہ یہ ستائسویں رات ہے بعض احادیث میں بھی اس کا ثبوت ملتا ہے جس میں مندرجہ ذیل حدیث شامل ہے :

زر بن حبیش کہتے ہیں کہ میں نے ابی بن کعب رضي اللہ تعالی عنہ سے سنا کہ یہ کہ رہے تھے - انہيں یہ کہا گيا کہ : عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی یہ کہتےہيں کہ : جس نے سال بھر قیام اللیل کیا اسے لیلۃ القدر مل جاتی ہے ! توابی رضی اللہ تعالی عنہ کہنے لگے : اللہ تعالی ان پر رحم فرمائے ، انہوں نے چاہا کہ لوگ اسی پربھروسہ نہ کرلیں ۔

اس ذات کی قسم جس کے علاوہ کوئي معبود نہيں وہ رات رمضان میں ہے ، انہوں بغیر ان شاء اللہ کہے قسم کھائي اللہ کی قسم مجھے علم ہے کہ وہ کونسی رات ہے ؟ یہ وہی رات ہے جس میں نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں قیام کرنے کا حکم دیا ، وہ ستائيسویں رات ہے ، اس کی نشانی یہ ہے کہ صبح سورج کے طوع ہونے میں تمازت نہيں ہوتی ۔

اسے مرفوع بھی بیان کیا گيا ہے ، مسلم وغیرہ نے بھی بیان کیا ہے ۔

قیام اللیل میں جماعت کی مشروعیت :

4 - رمضال المبارک میں قیام اللیل میں جماعت مشروع ہے ،بلکہ اکیلے پڑھنے سے جماعت میں پڑھنا افضل ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اس کی جماعت کروائي ہے ، اوراس کے فضائل بھی بیان فرمائے ہيں ۔
Back to top Go down
https://maqsood.forumotion.com
 
Ramzan Mubarak main kayam
Back to top 
Page 1 of 1
 Similar topics
-
» Usay main ne likha tha
» Main Ek Din Laut Kay Aaoon Ga
» main julian ingland
» Banoo Main Teri Dulhann 26 FEB
» Banoo Main Teri Dulhann 27 FEB

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
MAQSOOD :: RAMADAN SPECIAL-
Jump to: